(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
مٹیاری میں پالی جانی ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی5 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث بند ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا۔
محکمہ ریلوے کے مطابق پالی جانی ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد اندرون ملک سے کراچی آنے وا لا ٹریک بند ہو گیا تھا جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا تھا۔
محکمہ ریلوے کے مطابق بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث بندہوجانے والے ڈاؤن ٹریک کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹریکس پر ریلوے ٹریفک رواں دواں ہے۔