Reg: 12841587     

ہم نے بتا دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے: مولانا فضل الرحمان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ہم نے بتا دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے اور اب یہی بات سامنے آ رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو را، موساد اور بعض عالمی قوتوں کی مالی مدد بھی حاصل تھی، انہوں نے خود کو مظلوم بنانے کے لیے امریکی سازش کا چورن بیچا۔

انہوں نے کہا کہ  آج اعظم خان بیان دے رہا ہے کہ سائفر ڈرامہ تھا۔

الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھاکہ ہم ملک میں ہر نشست پر امیدوار کھڑے کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کے ڈی اے نے کلفٹن اربن فاریسٹ کے 60 ہزار مینگروز تباہ کردیے: مسعود لوہار

Next Post

نواز شریف چند ہفتوں بعد پاکستان روانہ ہوں گے: فیملی ذرائع

Related Posts

یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں پاکستان کے ضرورت مند اور نادار افراد کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

عارف چودھری اسپائر ٹو انسپائر کمیونٹیز تنظیم کی جانب سے یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں پاکستان کے ضرورت…
Read More
Total
0
Share