Reg: 12841587     

نواز شریف چند ہفتوں بعد پاکستان روانہ ہوں گے: فیملی ذرائع

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے بعد جدہ سے لندن پہنچیں گے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

نوازشریف نےجدہ میں قیام کےدوران سعودی شاہی خاندان کےافراد،دیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا تھا کہ ہمیں عدلیہ کے ’گڈ ٹو سی یو‘ والے رویے سے خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف کا ملک واپس آنا ضروری ہے، نوازشریف کے ساتھ زیادتی کی گئی اس کی تلافی اور درستی ضروری ہے، کچھ اتنا ضروری نہیں جتنا الیکشن سے پہلے نوازشریف سے زیادتی کی تلافی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں عدلیہ کے گڈ تو سی یو والے رویے سے خدشہ ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ یہ سلسلہ کسی اور طرف نہ چل پڑے جو کچھ چند ماہ میں سامنے آیا ہے عدلیہ کا جو رویہ سامنے آیا ہے ان میں دراڑیں ہیں، اس فضا میں کیسے اپنے لیڈر کو حوالے کریں میں یہ رسک نہیں لوں گا، ہمیں ایک ڈیڑھ ماہ بھی مل جائے تو نوازشریف جو انتخابی مہم چلائیں گے دنیا دیکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہم نے بتا دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے: مولانا فضل الرحمان

Next Post

دیامر میں گلیشیئر پگھلنے اور پہاڑی ملبے کے باعث دریائے سندھ کا پانی رک گیا

Related Posts
Total
0
Share