(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
دیامر میں گلیشیئر پگھلنے اور پہاڑی ملبہ گرنے کے باعث دریائے سندھ کا پانی رک گیا۔
دریائے سندھ کا پانی رکنے سے ملحقہ آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پانی لیبچر پل کو چھونے لگا جب کہ پانی کی سطح بڑھنے کی صورت میں پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ دیامر میں گلیشیئر پگھلنے سے رائیکوٹ مٹھاٹھ نالے میں طغیانی آگئی ہے اور نالے کا پانی رائیکوٹ پاور ہاؤس کے واٹر چینل میں داخل ہوگیا ہے۔
نالے کا پانی رائیکوٹ پاور ہاؤس کے واٹر چینل میں داخل ہونے سے گونرفارم،گوہرآباد اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ نالے کے پانی سے ایک مکان اور قریبی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔