اولڈھم۔ عارف چودھری
فرینڈز شپ سوسائٹی کے چئیرمین مہربان خان -آصف لودھی اور دوسرے ممبران نے مراکو کے یتیم بچوں کی مالی امداد کے لئے اولڈھم کے ملینیم سپورٹس ہال میں انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا -اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ نے مہمان خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں اولڈھم کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر شاھد مشتاق -سابق مئیر اولڈھم مجسٹریٹ چودھری شاداب قمر -سابق مال آفیسر چودھری رشید -کاروباری شخصیت چودھری تنویر مزہبی شخصیت حاجی آصف -نوجوان عمر شریف اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا -بلیک برن کی کرکٹ ٹیم فائنل جیت کر ٹورنامنٹ کی فاتح رھی -اس موقع پر اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ کا کہنا تھا کہ
فرینڈز شپ سوسائٹی نے آج ایک اچھے مقصد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کرا نے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ٹورنامنٹ کی تمام آمدن مراکو میں یتیم بچوں کے لئے خرچ ھوگی آج ٹورنامنٹ میں کمیونٹی کی بھر پور شرکت دیکھ کر خوشی ھوئ -ڈپٹی لیڈر کونسلر شاھد مشتاق اور سابق مئیر مجسٹریٹ چودھری شاداب قمر نے کہا کہ آج کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ھے ھمارے نوجوان نیک مقصد کے لئے ھمیشہ سب سے آگے ہوتے ہیں آج کا کامیاب ٹورنامنٹ دیکھ کر خوشی ھوئ پاکستان کے سابق مال آفیسر چودھری رشید اور کاروباری شخصیت چودھری تنویر نے مراکو میں یتیم بچوں کی مالی مدد کر نے پر فرینڈز شپ سوسائٹی کے عہیدیداروں کو مبارک با د دی – فرینڈز شپ سوسائٹی کے صدر چئیرمین مہربان خان اور سیکرٹری آصف لودھی نے سب سے پہلے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت اور مالی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کی فنڈ ریزنگ ٹورنامنٹ میں ساڑھے چار ہزار کے قریب رقم جمع ھو ئی ھے جو مراکو کے یتیم خانہ جس میں 380 بچے ہیں کو دی جائیگی اور ھم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے