(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پشاور: حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکےکی تحقیقات میں تفصیلات سامنے آگئیں جب کہ سہولت کاری کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جب کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی روشنی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور پجگی کے علاقے سے گاڑی میں سوار ہوا اور مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا حیات آباد پہنچا جس کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سی ٹی ڈی نے خودکش حملہ آور کا موبائل فون اور سم برآمد کرلی ہے، خود کش حملہ آور کے زیراستعمال موبائل سم کسی اور کےنام پر تھی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سم کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے، سم کے مالک نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھ سے موبائل سم گم ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی کالز پر بات کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور سے متعلق تمام تفصیلات پولیس نے نادرا سے حاصل کرلی ہیں۔