Reg: 12841587     

ایک شخص میں بیک وقت کورونا، منکی پاکس اور ایچ آئی وی کی تشخیص

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اٹلی کے رہائشی ایک شخص میں ایک ساتھ کورونا، منکی پاکس اور  ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے 36 سالہ شخص میں ایک ساتھ کورونا، منکی پاکس اور  ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

جرنل انفیکشن میں شائع رپورٹ کے مطابق متعلقہ شخص میں غیر ملکی دورے کے بعد بخار، گلے میں سوزش اور دیگر علامتیں پائی گئیں اور جب اس کا ٹیسٹ کیا گیا تو کووڈ کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کی تصدیق کے ساتھ متاثرہ شخص کو  منکی پاکس کی علامتیں بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں جس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کر لیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو کچھ دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعدکووڈ اور منکی پاکس کے ٹیسٹ منفی آنے پر  گھر روانہ کر دیا گیا تاہم اس کے ساتھ اس شخص میں ایچ آئی وی بھی رپورٹ ہوا جو ابتدائی مراحل میں ہے۔

جرنل انفیکشن میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص فائزر  ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت: میت کے ساتھ ہنستے ہوئے خاندان کی تصویر وائرل

Next Post

یوکرین کی یوم آزادی کے دن روسی راکٹ حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے: زیلنسکی

Related Posts
Total
0
Share