لندن (عارف چودھری)
پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کی جانب سے تنظیم سازی کے سلسلے میں کیسل میر کمیونٹی ہال راچڈیل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا کاروباری سماجی شخصیت محمد کاشف علی کو راچڈیل کے صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تقریب میں پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر ملک جاوید اقبال- چودھری اسلم جلال کونسلر چودھری محمد ارشد -نسرین کوثر عرف بلو -سابق بیورو کریٹ چودھری نصر اقبال -فہد ملک -سید خالد عباس-علی عون -چودھری شاھد انور-اخلاق وڑائچ -چودھری رضوان نصیر -چودھری بابر حسین – -شبانہ سمیع- -فہد ملک-اور گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے پی ٹی آئ کے ممبران کی بہت بڑی تعداد نے شر کت کی اس موقع پر مہمان خصوصی آصف رشید بٹ نےکاشف علی کو راچڈیل کے صدر بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ پی ٹی آئ حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا عمران خان پاکستان کو ترقی کی جانب لے جارہے تھے لیکن پی ڈی ایم نے ملک کو دیوالیہ کے قریب کر دیا ہے سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تو ھم پاکستان جا کر ووٹ اور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر ملک جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور ناکام ہو گئی ہے اس وقت صرف عمران خان کی قیادت پاکستان کو اس بھنور سے نکال سکتی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود آزاد کشمیر میں میں اکتیس سال بعد پر امن بلدیاتی انتخابات کرائے اور میر پور میں انڈسٹریل زون اور ڈرائ پورٹ کے پراجیکٹس پر کام چل رہا ھے پی ٹی آئ راچڈیل کے نئے صدر اور میزبان محمد کاشف علی نے پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ قیادت کا شکریہ اد کیا
جنہوں نے مجھے صدر بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ میں عمران خان کا سپاھی بن کر قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا کاروباری شخصیت چودھری اسلم جلال کا کہنا تھا کہ میں محمد کاشف علی کو راچڈیل کا صدر بننے پر دلی مبارک دیتا ھوں پی ٹی آئی قیادت نے ایک ٹائیگر کو صدر بنا کر بہت اچھا کا کیا -چودھری شاھد انور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ چودھری اخلاق وڑائچ نائب صدر پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ علی عون صدر پی ٹی آئ مانچسٹر اور چودھری بابر حسین سینئر نائب صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طریقے سے پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی پاکستان کو صرف عمران خان کی قیادت ہی دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کر سکتی ہے راچڈیل کے کونسلر چودھری محمد ارشد چودھری پی ٹی آئ راہنما چودھری رضوان نصیر – شاھد اقبال ملک اور سید خالد عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ کی قیادت اور محنت سے نارتھ ویسٹ کی تنظیم ببر طانیہ بھر میں سب سے زیادہ متحرک ھے ھم اوورسیز پاکستانی جانی اور مالی طور پر عمران خان کے ساتھ ہیں انکی ہر بات ہمارے لئے حکم کا درجہ رکھتی ہے عمران خان اگلے عام انتخابات میں دو تہائ اکثریت لے کر ملک کی تقدیر بدل دے گا پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کلچرل ونگ کی صدر نسرین کوثر عرف بلو نے کہا کہ ھم اپنے محبوب لیڈر عمران خان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ھم تمام اوورسیز پاکستانی انکے ساتھ ہیں یو کے یورپ کی ممتاز کاروباری شخصیت سید خالد عباس کو خصوصی شیلڈ دی گئ نظامت کے فرائض چودھری شاھد انور نے نہایت احسن طریقے سے ادا کیے آخر میں مہمانوں کو حافظ عبدالمالک کی سپر ویژن میں بنے لاھوری کھانوں سے تواضع کی گئی