(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ملیر،گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہورہی ہے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی ہلکی اورکہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔
بارش کے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
نیو کراچی نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں غیر معمولی بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، نالے ابھرنے سے بارش کا پانی سڑکوں پر دریاؤں کا منظر پیش کر رہا ہے۔
برساتی پانی کے لیے قائم نالے ابل پڑے، پانی آبادیوں میں داخل ہو رہا ہے۔
پاور ہاؤس چورنگی دو منٹ چورنگی اور ناگن چورنگی کے اطراف سڑک پر درجنوں گاڑیاں بند ہو گئیں، گاڑیاں بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔