Reg: 12841587     

پاکستان و برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات میاں عبد الحنان اور حافظ سجاد احمدکی مانچسٹر (برطانیہ )آمد

خصوصی رپورٹر

پاکستان اور برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات کا لاہور سے مانچسٹر برطانیہ پہنچنے پر میاں عبد الحنان چیرمین پرائم گروپ اور وائس پریذیڈنٹ پاکستان بزنس فورم لاہور،
حافظ سجاد احمد ڈائریکٹر حافظ برادرز منی ٹرانسفر (برطانیہ و یورپ) کا اولڈھم کے مقامی ہال پہنچنے پر لوکل بزنس کمیونٹی ،وکلاء، پروفیسر ،کونسلرز نے پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا-

پاکستان اور برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات جن میں لاہور پاکستان سے میاں عبدالحنان چیئرمین پرائم گروپ اور وائس پریزیڈنٹ پاکستان بزنس فورم لاہور اور گلاسگو سے حافظ برادرز منی ٹرانسفر (برطانیہ و یورپ) کے ڈائریکٹر حافظ سجاد احمد کا لوکل بزنس کمیونٹی ،سالیسیٹرز،پروفیسر،کونسلرز اوردیگر دوستوں نے پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا


اس موقع پر مہمانان گرامی میاں عبدالحنان اور حافظ سجاد احمد نے پر تکلف میزبانی و شاندار استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے اور کلچر کی خوبصورتی ہے کہ ہم اپنے دوستوں ،عزیزوں کو مدعو کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا مہمانوں کی آمد پر دلی چاہت کا اظہار کرنے میں دنیا کے تمام معاشروں میں صف اول کے میزبانوں میں شمار ہوتا ہے
مہمانان خصوصی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی محبت و شفقت کی خوشبو ہمیشہ یاد دلاتی رہے گی کہ ہم نے آپکے ساتھ کچھ لمحات جو اکٹھے گزارے تھے وہ ہماری زندگی کے حسین لمحات تھے
مولانا محمد اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سجاد احمد اور میاں عبدالحنان جیسے ملنسار،مخلص،شفیق اور عاجز دوست دنیا میں بہت کم ہونگئے


ہمیں ایسے دوستوں کی بے لوث دوستی پر فخر رہے گا
میں اپنی طرف سے اور تمام میزبانوں کیطرف سے مہمانان گرامی کو اولڈھم تشریف آوری پر خوش آمدید کہتا ہوں فرداً فرداً تمام میزبانوں کا تعارف بھی کروایا
تمام میزبانوں نے مہمانان گرامی کیساتھ فوٹوز بنوائے اور انکو مسکراتے چہروں کیساتھ بغلگیر ہو کر الوداع کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان اور پنجاب میں بارشیں، کئی شہروں میں سیلاب کا خدشہ

Next Post

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share