Reg: 12841587     

بلوچستان اور پنجاب میں بارشیں، کئی شہروں میں سیلاب کا خدشہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چمن: شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض مقامات پر موسلا دھار بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این 50 دھناسر سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی، اس کے علاوہ پنجرہ پل پر سیلاب کے باعث ٹریفک معطل ہے، بواٹا قلعہ سیف اللہ سیکشن این70 پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وانگو قبہ سعید سیکشن پر ہیوی لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک معطل ہے جب کہ بحالی کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور چونیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب کےدریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر ، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور  رحیم یارخان میں بھی سیلاب کاخدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چین نے پاکستان کا 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا: اسحاق ڈار کی تصدیق

Next Post

پاکستان و برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات میاں عبد الحنان اور حافظ سجاد احمدکی مانچسٹر (برطانیہ )آمد

Related Posts
Total
0
Share