(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پنجاب سنسر بورڈ نے ہالی وڈ کی متنازع فلم باربی کو سنیما گھروں میں نمائش کےلیے کلیئر کر دیا ۔
سنسر بورڈ پنجاب نے 20 جولائی کو فلم باربی کی نمائش کی اجازت دی تھی، ڈسٹری بیوٹر نے سنیما انتظامیہ کو آگاہ بھی کردیا تھا لیکن پھر اگلے ہی روز فلم کی نمائش روک دی گئی تھی۔
تاہم اب پنجاب سنسر بورڈ نے فلم باربی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے کلیئر کر دیا ہے،فلم کی نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ فُل سنسر بورڈ ریویو کے بعد کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قابل اعتراض مواد کے باعث فلم باربی کو سنسر بورڈ کے فل ریویو کیلئے بھیجا گیا تھا۔
فل سنسر بورڈ ریویو سیشن میں چیئرمین توقیر ناصر سمیت تمام ممبران نے شرکت کی، فل ریویو بورڈ نے قابل اعتراض حصے سنسر کر کے فلم باربی کو نمائش کے لیے کلیئر کیا۔
اب یہ فلم بہت جلد پنجاب کے سنیما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی ۔