Reg: 12841587     

افواج پاکستان نے قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: صدر مملکت

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، مقبوضہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع جرات، بہادری، حب الوطنی سے لگن کی علامت ہے، افواج پاکستان نے جراتمندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، افواج پاکستان نے پوری قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، دفاع وطن کی خاطر افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہدا کے خاندانوں کو ان کے حوصلے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں نے ملک کو درپیش چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا، مسلح افواج، سیکیورٹی ادارے ملکی داخلی سلامتی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری مسلح افواج اقوام متحدہ کے پرچم تلے عالمی امن برقرار رکھنے میں تعاون کر رہی ہیں، پاکستان اپنے اردگرد ہونے والی تمام تبدیلیوں سے پوری طرح آگاہ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلاول بھٹو زرداری کا یومِ دفاع پاکستان پر پیغام

Next Post

سمندر پار پاکستانی ہمارااہم اثاثہ ہیں : وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share