Reg: 12841587     

ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پرنئےقوانین متعارف کرانےکا فیصلہ  کیا  گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں حجاب قانون کا مجوزہ بل اتوار کو بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجاب قانون کے 70 آرٹیکلز پر مشتمل مسودے میں متعدد تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔

رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ حجاب قانون میں قید، مصنوعی ذہانت کے ذریعے نگرانی اور کریک ڈاؤن کی تجویز شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حجاب قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے لیے طویل قید کی سزا شامل ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مشہور شخصیات،کاروباری اداروں کے لیے سخت نئی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 16 ستمبر 2022 کو مہسا امینی نامی لڑکی کی حجاب نہ پہننے پر پولیس حراست میں موت کے خلاف پورے ایران میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔مظاہروں میں 68 بچوں سمیت 500 سے زائد افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

ان مظاہروں کے آغاز سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ متعدد مظاہرین کو پھانسی بھی دی جا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور سابق نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئے

Next Post

پاکستان اور بھارت کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں: امریکا

Related Posts
Total
0
Share