Reg: 12841587     

عام انتخابات کا انعقاد اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آج الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

عام انتخابات کا انعقاد اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب  کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج  دوپہر 2  بجے شیڈول  ہے، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے ۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

ہفتے کو  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دی  گئی تھی۔

 الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بروقت انعقاد کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کی صورت میں الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ہوم میچ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لیے چیلنج بن گیا

Next Post

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست

Related Posts
Total
0
Share