Reg: 12841587     

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

خیبر پختو نخوا : ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں تحصیل چیئرمین کیلئے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف(  پی ٹی آئی)  کے امیدوارکو شکست ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے  تمام 134 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عزیر شیر خان 21 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔

پی ٹی آئی کے افتخار خان 18 ہزار 521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ کو 14 ہزار 892 ووٹ ملے ۔

واضح رہے کہ یہ نشست تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔عاطف منصف خان آزاد حیثیت سےچیئرمین حویلیاں منتخب ہوئے تھے بعد میں  انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عام انتخابات کا انعقاد اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آج الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

Next Post

سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بحال، ٹرینوں کی روانگی شروع

Related Posts
Total
0
Share