Reg: 12841587     

ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے: برطانوی وزیراعظم

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے اگر ضروری ہوا تو برطانیہ طالبان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے مختلف ممالک کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کی جانب سے کابل پر طالبان کی حکمرانی کی مخالفت کی گئی ہے جبکہ روس، چین اور  ترکی نے طالبان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں برطانوی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ طالبان کی باتوں کو نہیں ان کے ردعمل کو دیکھیں گے اور پھر کوئی فیصلہ کریں گے۔

روسی صدر ولادمیر پیوٹن کہتے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی ایک حقیقت ہے اور اسے مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اہم ہے، افغانستان میں امریکی فوجی مہم کے نتائج پر غور کرنا روس کے مفاد میں نہیں ہے۔

چین نے کہا ہے کہ انسانی المیہ اور خانہ جنگی روکنا ہی مہاجرین کے مسئلے کا بنیادی حل ہے، عالمی برادری کی اولین ترجیح افغانستان کے تمام دھڑوں کو متحد کرنا اور بات چیت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘کسی اتحادی نےافغانستان سےفوجی انخلاکےامریکی فیصلے پرسوال نہیں اٹھائے’

Next Post

سعودی عرب سے جدید ترین آکسیجن پلاٹنس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Related Posts
Total
0
Share