Reg: 12841587     

سٹار کرکٹ کلب کی جانب سے ٹینس بال آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

راچڈیل (عارف چوہدری)

سٹار کرکٹ کلب کی جانب سے راچڈیل پاکستانی وکشمیری ایسوسی ایشن  مقامی کونسلرز کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی پاکستان اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے ٹینس بال آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے 18ٹیموں نے حصہ لیا ٹور نامنٹ کا فائنل برمنگھم کی کشمیر الیون کر کٹ کلب نے جیتا اور ونر ٹرافی کے حق دار بنے ۔ راچڈیل کونسل کے کونسلر فیصل رانا کونسلر کیبنٹ ممبر سید شاہ وزیر راچڈیل پاکستانی و کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز عاصم کمیونٹی لیڈر سید فرحت کاظمی نے خصوصی شرکت کی تمام کرکٹ ٹیموں نے بھر پور کھیل کا مظاہرہ کیا

گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود تھیں اس موقع پر کونسلر رانا فیصل کا کہنا. تھا کہ آج کے کرکٹ ٹورنامنٹ سے کھیلوں کو فروغ دینے کا جزبہ پیدا ھوا کرکٹ کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ کرتی ھے کونسلر کیبنٹ ممبر سید شاہ وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اندر کھیلوں کا جزبہ ھے معاشرے کے اندر نوجوانوں کو بڑی صبحت سے بچنے اور سدھارنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ھے ٹورنامنٹ کے منتظم مبارکباد کے مستحق ہیں راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے چئیرمین چودھری اعتزاز عاصم کا کہنا تھا کہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر راجہ بابر اور ثاقب اسماعیل اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ھے ایسے ٹورنامنٹ تواتر کے ساتھ ہونے چاہئے

کمیونٹی لیڈر سید فرحت کاظمی اور دوسروں کا کہنا تھا کہ آج کے ٹورنامنٹ کو دیکھنے آنے والوں میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد شامل ھے ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ہمارے نوجوان بجائے منفی سرگرمیوں کے تفریح کے کام پر توجہ دیں -ٹورنامنٹ کے منتظم ثاقب اسماعیل اور راجہ بابر نے آج کا کامیاب ٹورنامنٹ میں کمیونٹی کی بھاری اکثریت سے شمولیت کو خوش آئند قراردیا اور سب کا شکریہ ادا کیا آخر میں راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے چئیرمین چودھری اعتزاز عاصم نے جیتنے والی ٹیم اور رنرز ٹیم کو انعامات تقسیم کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایران: غیر قانونی بلڈنگ غلط طریقے سے گرانے پر کئی عمارتیں گرپڑیں، 5 افراد ہلاک

Next Post

پیپلز پارٹی کبھی الیکشن سے نہیں ڈری: بلاول

Related Posts
Total
0
Share