دبئی (خصوصی رپورٹ)
امارات نے 14 ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں اماراتی شہریوں کے آنے جانے پر پابندی ہوگی۔ تاہم اس پابندی سے مذکورہ سفارت کار، ہنگامی علاج کے لیے مریضوں، سرکاری، تجارتی اور سائنسی وفود مستثنی ہوں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی دفترخارجہ کی فہرست میں انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، ڈیموکریٹک کانگو، یوگنڈا، سرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ اور نائجیریا شامل ہیں۔
اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ممنوعہ ممالک کی فہرست سے خارج کسی بھی ملک کا سفر کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔سفر سے قبل بھی اور سفر کے دوران بھی اگر کسی ملک میں جانے کے بعد وائرس کا شکار ہوجائیں، تو پہلی فرصت میں سفارتخانے کو مطلع کریں، تاکہ متاثر شہریوں کو ضروری کارروائی کے بعد واپس لایا جاسکے۔
اماراتی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے قبل ’خدمت تواجدی‘ میں اندراج ضرور کرالیں تاکہ انہیں بروقت مدد فراہم کی جاسکے۔