Reg: 12841587     

نگران وزیراعظم: وزیراعظم شہباز شریف سرپرائز دے سکتے ہیں

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: ملک آباد میں نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس 3 دن کی مہلت آئین نے دی جس کے تحت دونوں طرف سے تین، تین نام پیش ہوتے ہیں اور اس میں سے ایک نام پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔

سیاسی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم کوئی سرپرائز بھی دے سکتے ہیں۔

سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے کے نام بھی سامنے آتے رہے۔

قبل ازیں اسحاق ڈار، حفیظ شیخ، صادق سنجرانی، محمد میاں سومرو اور اسلم بھوتانی سمیت کئی شخصیات کے نام گردش کرتے رہے، نگران وزیراعظم کے لیے نواز شریف اور آصف علی زرداری نے دو ہفتے قبل دبئی میں اہم مشاورت کی۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں رہنماوں نے اصولی طور پر اتفاق کیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے کسی معتبر سیاستدان کا نام آگے بڑھایا جائے گا۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا نام سامنے آنے کے بعد سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ وہ بڑے میاں صاحب کے سمدھی اور مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ لیڈر ہیں، اس لیے الیکشن کی غیر جانبدار اور شفاف حیثیت پر بڑ ا سوالیہ نشان آجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میاں محمد بلال کی صاحبزادی کی تقریب شادی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی خصوصی شرکت

Next Post

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر چوہدری طارق سبحانی کے مرکزی آفس( کینٹ وریو ہاؤس سیالکوٹ ) میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین خالد چوہدری کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) جس پر چوہدری طارق سبحانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی اور…
Read More
Total
0
Share