Reg: 12841587     

مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے، سندھ کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس( ر) باقر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سندھ کےنامزد نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا ہےکہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے،کوشش ہوگی لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔

پیر کو سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں ڈیڈ لاک ختم ہو ہی ہوگیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہےکہ ایم کیو ایم اور پی پی پی میں امیدوار پر اتفاق ہوگیا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر ) مقبول باقر کا نام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دیا گیا تھا، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مشورے سے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام کی منظوری دے دی ۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے،کوشش ہوگی لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

سندھ کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس( ر) باقر  کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہوں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس (ر) مقبول باقر کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی تقریب 16 اگست کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا، فیصلے کا آج آخری روز

Next Post

وزیر اعلیٰ سندھ کا قتل ہونیوالے صحافی جان محمد مہر کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share