Reg: 12841587     

انسان میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا میں انسان میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص میں سور کے گردے کی پیوندکاری کی گئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا گردہ انسان میں 32 روز سے فعال ہے۔

سرجنز کے مطابق وہ  پُرامید ہیں کہ سؤر کا گردہ اسی طرح معمول کے مطابق متاثرہ شخص میں کام کرتا رہے گا۔

امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ انسان میں سؤر کے گردے کا معمول کے مطابق کام کرنا بڑی پیشرفت ہے اور امید ہے سؤر کا گردہ دیگر انسانوں میں بھی معمول کے مطابق کام کرے گا۔

طبی دنیا میں اس قسم کی سرجری کو زینو ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے جس میں کسی ایک قسم کے جاندار کے اعضاء یا ٹشوز کسی دوسری قسم کے جاندار میں منتقل کیے جاتے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق امریکا میں روزانہ 17 لوگ صرف اس وجہ سے مر جاتے ہیں کہ وہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے لیے انتظار میں ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کامیاب سرجری کے باوجود ریگولیٹر کی جانب سے منظوری کے علاوہ بہت سی رکاوٹیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعیناتی کا معاملہ، حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے نام فائنل

Next Post

‏سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا مشہود احمد خاں کی ملاقات

Related Posts

برطانیہ کے معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور انڈرگراونڈ نیوز کے سی ای او خالد چوہدری کا وفد کے ھمراہ وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ میں سابق وزیر جیل خانہ جات اور ایم پی اے مسلم لیگ ن چوھدری خوش اختر سبحانی کیساتھ ملاقات

 سیالکوٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر چوھدری خوش اختر سبحانی نے موجودہ سیاسی صورت حال اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی…
Read More
Total
0
Share