Reg: 12841587     

‘الیکشن 90 یا پھر 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں، بس آئین کے مطابق ہوں’

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن 90 دن میں یا 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔

 احسن اقبال نے کہا کہ  الیکشن 90 دن میں یا 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں، بس ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن آئین کے مطابق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی کے تاثر سے متعلق کوئی خوف نہیں ہے، ہمارے ووٹر کو پتا ہے کہ اس مہنگائی کا ذمے دارکون ہے۔ 

واضح رہے کہ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنےکا فیصلہ کیا اور حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14دسمبرکو کی جائےگی، ملک بھر میں8 ستمبر سے7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، 5 ستمبرسے7 ستمبر تک قومی وصوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائےگا، حلقہ بندیوں سےمتعلق انتظامی امور 31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔

  پیپلز پارٹی نے انتخابات میں 90 روز سے زیادہ کی تاخیر کی کھل کر مخالفت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی چیئرمین کو ایک مرتبہ پھر بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش

Next Post

سوئیڈش حکومت کا قرآن پاک کی توہین روکنےکیلئے قانونی امکانات پر غور

Related Posts

ہائی کمیشن آف پاکستان معظم خان اور قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے صحافیوں کو اعزازی سرٹیفیکٹس سے نوازا

مانچسٹر (بیورو رپورٹ) ہائی کمیشن آف پاکستان معظم خان اور قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے…
Read More
Total
0
Share