Reg: 12841587     

سوئیڈش حکومت کا قرآن پاک کی توہین روکنےکیلئے قانونی امکانات پر غور

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور کرنا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدر لینڈز میں انتہائی دائیں بازو گروپ کے مظاہرے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور یہ واقعہ دی ہیگ میں ترک سفارت خانے کے باہر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے پر متعدد افراد نے احتجاج اور پتھراؤ بھی کیا جس پر پولیس نے صورتحال پر قابو پایا۔

اس حوالے سے ڈچ حکومت نے مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے پاس مظاہرین کو روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔

تاہم ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

سوئیڈش حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات بنیاد بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور سوئیڈن میں دہشتگردی کا خطرہ دوسری بلند ترین سطح پر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘الیکشن 90 یا پھر 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں، بس آئین کے مطابق ہوں’

Next Post

سیالکوٹ سے جدہ کیلئے ائیر سیال کی پہلی پرواز، قونصل جنرل امارات نے افتتاح کر دیا

Related Posts

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کیطرف سے پاکستانی کمیونٹی کے گھر گھر جا کر نادرا کارڈز کی تجدید اور نئے کارڈز بنانے کی سہولت قابل ستائش ہے

اولڈھم: یورپین اسلامک سینٹر سے بیورو چیف کی رپورٹ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کی جانب…
Read More
Total
0
Share