Reg: 12841587     

جارجیا میں انتخابی نتائج پلٹنے کا مقدمہ، ٹرمپ کل خود کو جیل حکام کے سپرد کرینگے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

واشنگٹن: صدارتی الیکشن میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ جمعرات کو خود کو جیل حکام کے سپرد کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں عدالت میں پہلی پیشی سے پہلے سابق صدر اور 18 شریک ملزمان نے خود کو تحویل میں دینا ہے۔

اسی حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن مداخلت کیس میں سابق صدرٹرمپ کی 2 لاکھ ڈالر میں ضمانت ہوگی جس پر اٹلانٹا میں الزامات عائد ہونے پر امریکا کے سابق صدر کو نقد رقم جمع کراناہوگی جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 3 مزید مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کو جیل میں نیا باتھ روم، میز، کرسی اور دیگر سہولیات دیدی گئیں

Next Post

اینٹی کرپشن ٹیم اور پنجاب پولیس کا زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ

Related Posts

سنیئر صحافی بیورو چیف نارتھ ویسٹ مانچسٹر دنیا نیوز چوھدری محمد اسحاق والدہ محترمہ کے سائے سے محروم ہو گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

انڈر گراؤنڈ نیوز مانچسٹر چوھدری محمد اسحاق سنیئر صحافی بیورو چیف نارتھ مانچسٹر دنیا نیوز کی والدہ محترمہ…
Read More
Total
0
Share