مکہ المکرمہ ۔۔۔۔ مسجد الحرام میں ایک لاکھ 20 ہزار لائٹس مسجد کے صحنوں، چھت اور میناروں کو روشن کیے ہوئے ہیں۔ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ روشنی کے قمقموں کا منفرد ہار مسجد الحرام کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ماتحت مینٹیننس اینڈ آپریشنل سیکشن کے معاون ڈائریکٹر انجینیئرعامر اللقمانی نے بتایا کہ مسجد الحرام کے ایک، ایک حصے کو روشن کرنے اور رکھنے کے لیے قمقموں کا منفرد نظام تیار کیا گیا ہے۔ جدید بین الاقوامی ٹیکنالوجی کی مدد سے حرم مکی کو روشن کرنے اور رکھنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مسجد الحرام میں مختلف شکل اور سائز کے 304 فانوس لگائے گئے ہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ لائٹس، ستونوں اور مسجد الحرام کی خارجی دیواروں پر نصب ہیں۔
انجینیئرعامر اللقمانی نے بتایا کہ بعض لائٹس ایسی ہیں جن پر اللہ تعالی کا مبارک نام لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لائٹس سے مسجد الحرام کے صحنوں، میناروں، راہداریوں اور چھت کو روشن کیا گیا ہے۔ ان میں سے ہر ایک لائٹ دو ہزار واٹ کی ہے۔ ان کی مدہم روشنی جمالیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ شاندار فانوس مسجد الحرام کی دوسری سعودی توسیع والی عمارت میں لگائے گئے ہیں۔
Related Posts
سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس کی سماعت آج پھر ہوگی
.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز) اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اورکے پی میں انتخابات ملتوی کرنےکے خلاف…
کینیا: مسافر بس پُل سے نیچے جاگری،34 افراد ہلاک،11زخمی
مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز افریقی ملک کینیا میں مسافر بس پُل سے 40 میٹر نیچے…
انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری
مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر…