رپورٹ عارف چوہدری
پانچویں انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈ کی تقریب رونمائی برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر مانچسٹر میں ہوئی۔
پاکستان سے آئے فنکاروں تیمور ملک، ایمان فاطمہ ، اظفر رحمان ،فیشن ڈیزائنر حنا سیلمان ، میزبان علی ملک -علی تیمور -عاطف رہاض چوہدری ،عالیہ ہاشمی ،کاروباری و سماجی شخصیات عرفان علی،محمد نجیب – نینا رانیاں خان -چودھری ہارون افضل کھٹانہ -ثمینہ خان -غلام حیدر کے ساتھ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ، قونصل جنرل طارق وزیر خان ، ایپا ایوارڈ کے بانی علی ملک تیمور ملک -کرکٹر طارق محمود کی خصوصی شرکت ۔
قونصل جنرل طارق وزیر خان نے ایوارڈ کو مقامی فنکاروں کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انکی حوصلہ افزائی ہو گی رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ اسطرح ایوارڈ سے مقامی کمیونٹی کو سراہانے سے کمیونٹی کی بہتری کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔اداکار اظفر رحمان اور گلوکارہ ایمان فاطمہ نے گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی سے ایپا ایوارڈ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ۔ فیشن ڈیزائنر حنا سیلمان نے کہا کہ ایفا ایوارڈ میں مقامی کمیونٹی سے ملنے کو بے تاب ہوں۔ ایپا ایوارڈ کے بانی علی ملک نے کہا کہ پرامید ہوں کہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی بھرپور تعاون کرے گی اسطرح ہم پاکستان کا نام مذید روشن کر سکیں گے ۔
عالیہ ہاشمی نے اسے اچھی کاوش قرار دیا ۔ کاروباری و سماجی شخصیت عرفان احمد نے پاکستانی فنکاروں کو تقریب رونمائی میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ محمد نجیب اور تمیور ملک نے کہا مانچسٹر میں پہلی بار ایپا ایوارڈ کے انعقاد پر گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو اسے کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے ۔ تقریب رونمائی کے روح رواں عاطف ریاض چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبکو ملکر پانچویں ایپا ایوارڈ کو کامیاب بنانے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا گلوکارہ ایمان فاطمہ اور گلوکار عبداللہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے محفل لوٹ لی مہمانوں کی تواضع اکبر ریسٹورنٹ کے کھانوں سے کی گئ ۔