Reg: 12841587     

رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کے غُل نے بچے کی جان لے لی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کے غُل نے معصوم بچے پر حملہ کرکے شدید زخمی کیا،  12 سالہ محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیخ زید اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رحیم یار خان  کے نواحی علاقے رکن پور میں پیش آیا۔

 پولیس کا کہناہے کہ 12 سالہ بچہ محسن گھر کا سامان لے کر جارہا تھا کہ راستے میں آموں کے باغ کے قریب بچے پر کتوں کے غُل نے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی بچے کو مقامی پولیس اہلکاروں نے دیکھا اور اسے  بے ہوشی کی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جبکہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے والی ٹیمیں منظر عام سے غائب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کیخلاف ٹرائل دو ہفتوں میں شروع ہوسکتا ہے

Next Post

انتخابات کی تاریخ میں اب صدر مملکت کا کوئی کردار نہیں: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

Related Posts
Total
0
Share