Reg: 12841587     

پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر پرندوں کو مارنے کا جدید سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس کراچی، لاہور اور اسلام اباد پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم (پرندوں کو ہلاک کرنے یا بھگانے کا جدید سسٹم) نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا ٹھیکا جس فرم کو دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی ٹیسٹنگ کروائے گی، اس کے بعد اس کی تنصیب کرے گی اور آخر  میں اس کی کمیشنگ کرے گی۔ 

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں، منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملکی ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو جاتا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ممتاز کاروباری اور مزہبی شخصیت حافظ عبدالرزاق عزیز کے اعزاز میں اولڈھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ

Next Post

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر

Related Posts

مانچسٹر کےمقامی ریسٹورنٹ میں بر طانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ زون ویمن وِنگ یوکے کی صدر رضیہ چودھری کی جانب سےپاکستان پیپلز پارٹی یوکے کی قیادت کے اعزاز میں تقریب منعقد کی

مانچسٹر سےعارف چوہدری سی۔او۔او انڈرگراونڈز نیوز مانچسٹر کےمقامی ریسٹورنٹ میں بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور…
Read More
Total
0
Share