لندن عارف چودھری
برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت اور ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد نے پاکستان کی ممتاز کاروباری اور مزہبی شخصیت عزیز گروپ کے چئیر مین حافظ عبدالرزاق عزیز کے اعزاز میں اولڈھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا
جس میں برطانیہ کی کاروباری مزہبی شخصیتیں محمد اسحاق عزیز -عبدالرحمن عزیز -چیف کونسلر اضرار افضل ملک پروموٹر ذولفقار علی مہر -عارف پندھیر اور اور کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی پاکستان کی موجودہ سیاسی معاشی حالات بارے سیر حاصل گفتگو ھوئی۔
اس موقع پر پاکستان سے آئے ھوئے مہمان خصوصی حافظ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا انعقاد کرنے پر میں چودھری الطاف صاحب کا شکر گزار ھوں مہمان نوازی ہماری ثقافت کا خاصا ھے دوست احباب سے مل کر خوشی ھوئ -انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرع پاکستان بھی معاشی بدحالی کا شکار ھے لیکن پوری امید ھے مستقبل میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ھو گا سابق چیف کونسلر ضرار افضل ملک نے کہا کہ ھم برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی اپنے ملک سے بہت محبت کرتے ہیں اس لئے ملک میں سیاسی معاشی حالات بہتر ھونے کی توقع کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے معاشی حالات جلد بہتر ھونگے میزبان چودھری الطاف شاھد نے انکی دعوت پر آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حافظ عبدالرزاق ھمیشہ پاکستان میں رہ کر بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرتے ہیں اور ھم پر امید ہیں کہ پاکستان جلد کشیدہ صورتحال سے نکل آنے کے بعد ترقی کی منازل طے کرے گا۔