Reg: 12841587     

خیرپور: ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر کا صفایا کر دیا، 8 کروڑ اور 25 تولے سونا لوٹ کر فرار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

خیرپور میں ڈاکو مقامی زمیندار کے گھر سے 8 کروڑ روپے اور 25 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقامی زمیندار کے گھر ڈکیتی کا واقعہ خیر پور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں پیش آیا، زمیندار نے بتایا کہ 5 ڈاکو گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

زمیندار نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو گھر سے 8 کروڑ روپے، 25 تولے سونا اور اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر فارنزک ٹیم طلب کر لی گئی اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق زمیندار نےکچھ عرصہ قبل 50 ایکڑ زمین 14 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائےگا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہورکے گورنمنٹ سید مٹھا اسپتال سے 10لاکھ روپے مالیت کی انسولین چوری ہونے کا انکشاف

Next Post

نگران وزیراعظم کی سربرابی میں بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

Related Posts

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 22 جون 2021 کو ہائی کمیشن میں مسٹر ظہیر بریوی کی سربراہی میں برطانوی فلسطینی / مسلم کمیونٹیز کے رہنماؤں کا ایک وفد سے ملاقات کی

لندن سے (عارف چوہدری) برطانیہ میں فلسطین فورم کی جانب سے ، وفد نے فلسطین کے مقصد کے…
Read More
Total
0
Share