Reg: 12841587     

سانحہ پشاور: حملہ آور پولیس وردی میں آیا، جمعہ کو بھی مسجد جانے کی کوشش کا انکشاف

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سانحہ پشاور میں ملوث خودکش حملہ آور کے جائے وقوعہ پر جمعہ کو بھی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جمعہ کی نماز میں خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس کی سینئر قیادت تھی تاہم سخت سکیورٹی کی وجہ سے خودکش حملہ آور جمعہ کو مسجد کے قریب سے واپس چلا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق جمعہ کی نماز سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران اسی مسجد میں ادا کرتے ہیں، اس روز پولیس کی اعلیٰ قیادت نماز جمعہ کے لیے مسجد میں موجود تھی جس وجہ سے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت تھے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تحقیقاتی حکام کو اہم معلومات مل گئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ  پیر کے روز خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کی جیکٹ میں لگ بھگ 15 کلو تک بارودی مواد تھا اور خودکش حملہ آور کے ہیلمٹ میں بھی بارودی مواد کی موجودگی کا شبہ کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ ارمغان سبحانی اورسابق ایم پی اے و صدر چوہدری طارق سبحانی نےمیانی کی عوام کے دیرینہ مطالبات حل کر دیے

Next Post

5 ویں اینگرو نیشنل ویمن ایمیچرز گالف چیمپئن شپ 3 فروری سے کراچی میں شروع

Related Posts

پنجاب کے بڑے سیاست دان پی ٹی آئ کے سینئر راہنما وھاڑی سے طاہر اقبال چوہدری کو گر فتار کر لیا گیا۔گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے :طاہراقبال چوہدری

وھاڑی (عارف چودھری) ممبر قومی اسمبلی طاھر اقبال چوھدری پاکستان کے ان چند سیاستدانوں میں ہے جنہوں نے…
Read More
Total
0
Share