Reg: 12841587     

ملک بھر میں سب سے زیادہ بارشیں کہاں ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اس سال ملک میں ریکارڈ توڑ  بارشیں ہوئیں ہیں،بلوچستان میں اب تک  305فیصد اور سندھ میں 218 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جاچکیں ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ بارشیں بلوچستان میں اب تک 305 فیصد اور سندھ میں 218 فیصد سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں 101 فیصد، خیبرپختونخوا میں26 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں جب کہ گلگت بلتستان میں 68 اور آزاد جموں کشمیر میں9 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

 ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں11 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے اموات کی کل تعداد 549 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ زخمیوں کی تعداد 628 تک جاپہنچی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 46 ہزار 219 مکانات کو نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

Next Post

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share