Reg: 12841587     

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پھر ہو گی۔

گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے آج الیکشن کمیشن کو متبادل وکیل کا انتظام کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا، ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے، پیر کو دلائل نہ دیے تو فیصلہ سنا دیں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی 3 سال کی سزا معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کیس میں اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں اور وہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزارتِ قانون کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم کی مذمت

Next Post

پشاور اور سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

Related Posts
Total
0
Share