Reg: 12841587     

آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں پھر بڑے اضافے کا امکان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: 16اگست 2023 سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلے میں12روپے کا فرق پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

تو قع ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھا رٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے  مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کے نرخ میں 12روپے فی لیٹر اور ڈیزل  کی قیمت میں14.83روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی ۔

آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو اربوں ڈالرز قرضہ خطرے میں پڑ جائے گا جس سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی۔

وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر کے مطابق اس وقت افراط کا تناسب 28 فیصد ہے۔

تاہم نگران حکومت بجلی کے زائد بلوں پر ملک گیر شدید ردعمل اور احتجاج کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی نے عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

Next Post

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر

Related Posts

پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اسلم مغل کی طرف سے بن خرماں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اسلم مغل کی…
Read More
Total
0
Share