Reg: 12841587     

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے۔  

ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی۔

لیکن کرکٹ شائقین کو  2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم  ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے  میدان میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

تاہم کرکٹ شائقین دعا گو ہیں کہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں موسم بہتر ہو جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش ہے۔

ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں پھر بڑے اضافے کا امکان

Next Post

فیصل آباد: نوجوان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر خودکشی کرلی

Related Posts
Total
0
Share