Reg: 12841587     

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت، عمران خان کے وکیل نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہو  رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہو گی، سائفر کیس کی اٹک جیل کے اندر سماعت کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز وزارت قانون نے جاری کیا تھا۔

وزارت قانون کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کیلئے وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل میں سماعت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سائفر کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سائفر کیس کی سماعت سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اٹک جیل میں موجود ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بعد ازگر فتاری دائر کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 قانونی ٹیم سائفر کیس کی سماعت کے لیے اٹک جیل پہنچی جس میں نعیم پنجوتھا، سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا، علی اعجاز بُٹر اور عمیر نیازی بھی قانونی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو اٹک جیل کے اندر جانے سے روک دیا اور کہا کہ لیگل ٹیم کا کوئی ایک فرد اندر جا سکتا ہے تاہم پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اسرار ہے کہ پوری لیگل ٹیم کو اٹک جیل کے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔

بعد ازاں جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کو اٹک جیل میں جانے کی اجازت مل گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انڈونیشیا میں صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر استاد نے طالبات کے بال کاٹ دیے

Next Post

سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے چند کلو میٹر دور، لوگوں کی نقل مکانی

Related Posts
Total
0
Share