Reg: 12841587     

ایک کیس میں سزا معطلی کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام بات ہے: سرفراز بگٹی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: نگران وزیرِ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنے کو عام سی بات قرار دے دیا ۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک مقدمے میں بری ہو کر دو سرے کیس میں ٹرائل شروع ہونا عام پریکٹس ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کردی تھی تاہم چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کی راہ میں سائفر کیس رکاوٹ ہے کیونکہ اس کیس میں عمران خان پہلے سے ہی 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین تحریک انصاف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے اور عدالت نے انہیں 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے چند کلو میٹر دور، لوگوں کی نقل مکانی

Next Post

جلدی دکانیں بند کرنا بجلی بحران پر قابو پانے کے مسئلے کا حل نہیں: تاجر برادری

Related Posts
Total
0
Share