Reg: 12841587     

سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے چند کلو میٹر دور، لوگوں کی نقل مکانی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سمندری طوفان آئیڈیلیا امریکی ریاست فلوریڈا کی ساحلی پٹی سے چند کلو میٹر  دور ہے جس کے باعث ساحلی پٹی پر بسنے والوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے لہریں بلند ہوگئی ہیں اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث سڑکیں اور مکانات زیر آب آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے ہوائیں بھی تیز چل رہی ہیں جس سے لہریں مزید بلند ہورہی ہیں جس وجہ سے ساحلی علاقوں کی عوام نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔

سمندری طوفان کی وجہ سے  فلوریڈا کے شہر Tampa میں MacDill Air Base کو بھی طوفان کے پیش نظر خالی کرالیا گیا ہے۔

ادھر امریکی محکمہ موسمیات نے طوفان کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کے ٹکرانے پر ہوائیں 111 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت، عمران خان کے وکیل نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی

Next Post

ایک کیس میں سزا معطلی کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام بات ہے: سرفراز بگٹی

Related Posts
Total
0
Share