Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول کرنے سے انکار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پی ٹی آئی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف  اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول کرنے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول نہیں، سابق وزیراعظم کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل سے محروم کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جیل کے خفیہ ٹرائل کوعدالت میں چیلنج کرچکے لہٰذا عدالت فوری سماعت کرے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے، سائفر کو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کیا جس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ  اب بھی وقت ہے، معاملات ٹھیک کریں اور سائفر کیس سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہوگئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سمندری طوفان آئیڈیلیا امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

Next Post

رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر کمسن بہن بھائی جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share