Reg: 12841587     

ٹی بی سمیت مختلف امراض میں استعمال ہونیوالی 200 سے زائد ادویات کی قلت

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد میں مختلف امراض کےعلاج میں استعمال ہونے والی 200 سے زائد ادویات کی قلت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مقامی اور درآمد شدہ ادویات کی قلت ہے، ٹی بی،خون پتلا کرنے والی ادویات، مختلف ویکسینز اور بائیولوجیکل پروڈکٹس مارکیٹ میں نہیں مل رہی ہیں۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری اخراجات میں اضافے کے سبب درجنوں ادویات نہیں بنائی جارہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے سبب امپورٹرزبھی بیرون ملک سے ادویات نہیں منگوا رہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے بحران کے باعث مارکیٹ میں اسمگلڈ اور جعلی ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ہارڈ شپ کیسزکے طور پر 220 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی تجویز وزارت صحت کو دی ہے،  نئی ادویات کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن دے کر اس مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔

مختلف وجوہات کی بنا پرامریکا اور یورپی ممالک میں ادویات کی عدم دستیابی معمول کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال

Next Post

دریائے ستلج میں اوکاڑہ کے قریب کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 5 سال کا بچہ جاں بحق

Related Posts

مراکش کی معروف کاروباری شخصیت محمد عامر نے مراکش کے شہر اگادیر کے مقامی ریسٹورنٹ میں برطانیہ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا

اگادیر(خصوصی رپورٹر) مراکش کی معروف کاروباری محمد عامر نے برطانیہ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری کے اعزاز…
Read More

راچڈیل چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں پونڈز زلزلہ زدگان متاثرین کے علاؤہ فلسطین و روہینگیا کے مسلمانوں کی امداد کے لیے بھیجیں جائیں گئے

راچڑیل(خصوصی رپورٹر) مدینہ مسجد راچڈیل یو کے اسلامک مشن کیطرف سے چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں…
Read More
Total
0
Share