Reg: 12841587     

بیرسٹر امجد ملک اور ملک فیملی نے ذیشان پرویز اور اہلیہ مبشرہ ذیشان کے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ہال میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا

راچڈیل بیورو رپورٹ

معروف سیاسی و سماجی شخصیت بیرسٹر امجد ملک اور ملک فیملی نے ذیشان پرویز اور اہلیہ مبشرہ ذیشان کے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ہال میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا

بیرسٹر امجد ملک اور انکی ملک فیملی نے پاکستان سے آئے پرویز یوسف کے فرزند ذیشان پرویز اور انکی اہلیہ مبشرہ قادر ذیشان کے اعزاز میں مقامی ہال میں اعشائیے کا اہتمام کیا۔

زیشان پرویز کی شادی مبشرہ کیساتھ سال کے اوائل میں ہوئی تھی۔

عشائیے میں بریگیڈیر محمد ارشد ، حاجی عبدالغفور ملک ، سالیسٹر مقبول ملک ، منظور ملک ، ریاض ملک، سہیل ملک ، نثار جاوید ، بیرسٹر حمزہ ملک، مظہر نوید، چوہدری خالد محمود ہنجرا، رانا عبدالستار ایڈوکیٹ ، جسٹس مسٹر احمد ندیم ، ڈاکٹر محمد انور ، حمزہ شیخ ، ، ڈاکٹر امجد خان ، کرکٹر ماجد مجید ، اسد ایاز، حمزہ شیخ , ہارون شاہ سمیت مہمانوں نے اپنی فیملیز کیساتھ خصوصی شرکت کی۔ خواتین میں مسز نادیہ ملک، مسز نازیہ ملک ، مسز سروری ملک، انیلا ستار، ثمینہ امجد خان ، قرات العین ، مسز راحیلہ روبی نے خصوصی شرکت کی۔

پرتکلف کھانے کے بعد کیک کاٹا گیا ۔

گلوکار علی عمران اور سلینا نے مہمانوں کو پاکستانی اور ایشیائی موسیقی سے لطف اندوز کیا۔

مہمان نوبیاہتا جوڑے کیساتھ تصاویر کھنچواتے رہے۔

بیرسٹر امجد ملک اور انکی اہلیہ نادیہ ملک نے اپنے بزرگوں کی دعاؤں کیساتھ زیشان پرویز اور مبشرہ قادر کو تحائف کیساتھ رخصت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عارف علوی کے سیکرٹری نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ دیا

Next Post

بزنس مین شوکت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شوکت محمود بٹ کی وفد کے ساتھ بیرسٹر امجد ملک سےملاقات

Related Posts
Total
0
Share