Reg: 12841587     

امارات میں 2020 کے دوران ریکارڈ شادیاں ہوئیں

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

متحدہ عرب امارات میں شماریات کے وفاقی مرکز نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران اماراتیوں نے شادی کا گیارہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے 2020 کے دوران 17653 شادیاں کیں۔ جبکہ 2019 کے دوران 14909 شادیاں کی تھیں۔

اس طرح 2020 میں 2744 شادیاں زیادہ ہوئیں- الامارات الیوم کے مطابق شماریات کے وفاقی مرکز نے بتایا کہ 2020 کے دوران امارات میں نکاح ناموں کا اندراج ریکارڈ تعداد میں ہوا۔ 2020 کے دوران شادی کے رسم و رواج کی منسوخی اور ان پر آنے والی بھاری لاگت ختم ہو جانے کے باعث شادی کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 37 فیصد نکاح ابوظبی، 28.7 فیصد دبئی، 12.8 فیصد شارجہ، 8.3 فیصد راس الخیمہ، 7.1 فیصد عجمان، 4.8 فیصد الفجیرہ اور 1.3 فیصد ام القیوین میں نکاح ناموں کا اندراج ہوا۔ اگست 2020 کے دوران سب سے زیادہ نکاح نامے درج کرائے گئے جو 14.3 فیصد کے مساوی تھی۔ 2020 میں نکاح کرنے والے زیادہ جوڑوں کی عمریں 20 سے 24 کے درمیان تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

غربت سے تنگ پاکستانی نژاد اردنی خاتون اچانک امیر ہوگئیں

Next Post

کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری

Related Posts
Total
0
Share