Reg: 12841587     

پی سی بی کا اسپیشلائزڈ ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے ایک نجی بینک کے ساتھ کیمپس کے معاہدے کی تقریب کے بعد جیو نیوز کو بتایا کہ رواں سیزن میں اسپیشلائزڈ کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، کیمپوں کے لیے نجی بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، پہلا کیمپ فاسٹ بولرز کا ہو گا جس میں دوردراز علاقوں سے کھلاڑیوں کو لائیں گے اور مالی معاونت بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ مختصر دورانیے کے نہیں بلکہ طویل مدتی ہوں گے، فاسٹ بولنگ کے بعد بیٹنگ، پاور ہٹنگ اور اسپن بولنگ کے کیمپ بھی لگائیں گے، کیمپس کے لیے دنیا بھر سے نامور کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اس موقع پر بینک کے سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لائیں گے، ایک پروگرامنگ کے ساتھ ہم ٹیلنٹ کو نکھاریں گے اور پی سی بی کے ساتھ تعاون رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روس کا یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان

Next Post

فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

Related Posts

راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد راچڈیل میں وفات پا گئی

راچڈیل (عارف چوہدری) راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ…
Read More
Total
0
Share