Reg: 12841587     

لاہور اور کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں بڑی کمی

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے کم ہوگئی جب کہ پرچون میں چینی سستی نہ ہوسکی۔

شوگرڈیلرزکے مطابق لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 6 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ آئندہ دنوں قیمت مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔

دوسری جانب پرچون کی دکانوں پرچینی 175 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور دکانداروں کا کہنا ہے چینی مہنگی خریدی ہے، فوری طور پر سستی کیسے کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 45 روپے کلو کی کمی  ہوئی ہے جس سے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد شہر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل آرہی ہے،آج بھی چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپےکی مزید کمی ریکارڈ ہوئی ہے، شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے کم ہوکر 180پر آگئی ہے۔

 گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9گوداموں کو سیل کرکے 1214 ٹن چینی برآمد کی ہے جس کے بعد کوئٹہ میں چینی کا ریٹ 220 روپے سے کم ہوکر 160 روپے پر آگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Next Post

یو این جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں آزاد جموں وکشمیرکا نمائندہ وفد بھی شرکت کریگا

Related Posts
Total
0
Share