Reg: 12841587     

وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی بلالی، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلالی۔

ذرائع کے مطابق کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کی صورتحال پربلائی گئی اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان نے بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سونالی فوگاٹ کی میت کو 15 سالہ بیٹی کے کاندھا دینے کے رقت آمیز مناظر

Next Post

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے تمام صاحب حیثیت لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کردی۔

Related Posts
Total
0
Share