(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں آزاد جموں وکشمیرکانمائندہ وفد بھی شرکت کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی قیادت میں 6 اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کا نمائندہ وفد او آئی سی رابطہ گروپ کی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوگا، وفد اسلامی سربراہی تنظیم کے نمائندگان سے ملاقات کرےگا۔
اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپ جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کرےگا جب کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی ابتر صورتحال کو اجاگر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایاجائےگا۔