Reg: 12841587     

بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر انٹرنیشنل ورچوئل اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

بھارت نے پاکستان کو شکست دےکر انٹرنیشنل ورچوئل اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

بھارت کے مادھو کامتھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ورچوئل اسکریبل ٹورنامنٹ کے بیسٹ آف 5 فائنل میں پاکستان کے علی سلمان کو شکست دے دی، سری لنکا کے ہیون دلمتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیپی ہوم اسکول کراچی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا۔

چیمپئن شپ میں8 ممالک کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

دو روزہ چیمپئن شپ کے پہلے روز ہفتے کو پہلے دن کے اختتام پر ٹاپ دو سلاٹس پر پاکستان کے عفان سلمان اور ان کے بھائی علی سلمان کا قبضہ تھا لیکن بھارت کے مادھو کامتھ نے دوسرے دن انہیں پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پھر علی سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی عفان کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا جہاں وہ بیسٹ آف فائیو فائنل میں بھارت کے مادھو کامتھ سے شکست سے دوچار ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر غزالہ نظامی، طارق پرویز، ڈاکٹر ملیحہ اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عراق جانیوالے 18 پاکستانی زائرین بغداد ائیرپورٹ پر پھنس گئے

Next Post

بینظیر کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

Related Posts
Total
0
Share