Reg: 12841587     

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکریٹ ایکٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سماعت سیکریٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی جس دوران پراسیکیوٹر ایف آئی اے راجا نوید اور پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے۔

وکیل شیراز رانجھا نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سزا یافتہ نہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں، سیکریٹ ایکٹ یا پنجاب جیل قوانین مجرمان پر لاگو ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں تاحال مجرم نہیں ہیں، پنجاب پرزنرز قوانین سزا یافتہ مجرمان پر نافذ ہوتے ہیں، تمام ملزمان کو اٹک جیل میں ٹیلیفونک ملاقات کرنے کی سہولت حاصل ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا دو تین سال سے ٹیلیفونک ملاقات کی سہولت قیدیوں کو ملی ہوئی ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی سے بچوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانا ناانصافی ہے۔

وکیل شیراز رانجھا نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اوپن کورٹ میں فیصلہ تحریر کروایا اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر رپورٹ طلب کر لی۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ 26 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو رہا ہے، اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ سے میں خود بھی بات کروں گا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا کہنا تھا کیا معلوم اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ معاملات وہیں حل ہو جائیں۔

سیکریٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چوری کا مقدمہ درج کرانے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے سے چوری

Next Post

راجن پور اور جیکب آباد میں کپاس اور دھان کی فصل پر سفید مکھی، سنڈی کے حملے

Related Posts

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اسلام آباد میں اسپیکراسد قیصر سے تفصیلی ملاقات

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں…
Read More
Total
0
Share