Reg: 12841587     

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا ۔

دنیا بھر سے 140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے خطاب کریں گے ، پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم انوار الحق نیویارک پہنچ گئے ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے ۔

حکام دفترخارجہ کے مطابق 19 ستمبر کو ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا، وزیر اعظم کی 20 ستمبر کو کلائمٹ ایمیشن سمٹ میں بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ 20 ستمبر کو ہی پینڈیمک پریوینشن پراجلاس میں بھی وہ شرکت کریں گے۔

حکام دفترخارجہ کے مطابق انوارالحق کاکڑ 20 ستمبرکو ایک مالی کانفرنس میں بھی جی 77 اور مالی وسائل پر بات کریں گے۔

اس دوران نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش

Next Post

جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، ہر 10 میں سے ایک شہری کی عمر 80 سال سے زائد

Related Posts
Total
0
Share